ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجرنگ دل کا اعلان فلم پدماوتی کے خلاف احتجاج 9نومبر کو 

بجرنگ دل کا اعلان فلم پدماوتی کے خلاف احتجاج 9نومبر کو 

Wed, 08 Nov 2017 00:26:36    S.O. News Service

جے پور،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )بجرنگ دل نے فلم پدماوتی میں مبینہ طور پر تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی مخالفت میں 10 نومبر کو ریاست بھر میں احتجاج کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ بجرنگ دل کے ریاستی کنوینر اندرجیت سنگھ راج گرو نے صحافیوں کو آج بتایا کہ فلم پدماوتی کے ٹیلر کو دیکھنے سے واضح ہے کہ فلم میں تاریخ کے حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجرنگ دل تاریخ کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی مخالفت میں 10نومبر کو احتجاج کرے گا اور وزیر اعلی وسندھرا راجے کو ضلع کلکٹر کی معرفت میمورنڈم دے کرفلم کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کریں گے ۔راج گرو نے فلم ساز کو آگاہ کیا ہے کہ اگر وقت رہتے فلم سے متنازعہ سین نہیں ہٹایا گیا تو بجرنگ دل اس کے خلاف احتجاج کو لازم سمجھے گا ۔ِ غور طلب ہے کہ فلم پدماوتی میں دیپکا پادوکون لیڈ رول میں ہیں اور اس فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسانی ہیں ۔


Share: